2
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف وزارت داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف وزارتِ داخلہ نے لانگ مارچ کے اعلان پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ وزارت داخلہ کی درخواست پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔