3
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوچکے ہیں.
اپنے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے لکھا ‘عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری۔ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے۔’ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ‘نکلو پاکستان کی خاطر.’
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف جج اور پولیس حکام کو دھمکانے پر انسداد دہشت کردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.