لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ الخدمت پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہے، اور ساتھ ہی لنک دیا کہ ڈونیشن کیلئے یہاں کلک کریں ، جمائما نے ساتھ ہی الخدمت کے بنک اکاؤنٹ نمبر بھی دیئے جس میں شہری عطیات فراہم کر سکتے ہیں ۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
واضح رہے کہ مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا اور شمالی علاقات جات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے،سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔