3
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حماد اظہر کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز ” کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی ، ڈاکٹر یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں مگر ان کے طبی معاملات کے پیش نظر حماد اظہر کو ذمہ داری دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عوام کھڑے ہو جائیں تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخابات میں باہر آئے ۔