4
خلیجی ملک سلطنت عمان کے مختلف حصوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے روز مرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔
دارالحکومت مسقط سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجلی کی معطلی کی وجہ سے ملک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک لائٹس بند ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 4 گھنٹوں میں بحالی شروع ہوجائے گی۔
دارالحکومت مسقط سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔