لاہور ( ویب ڈیسک ) ایک ہزار سے زائد دنوں سے ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن میں رہنے والے بابر اعظم کی پوزیشن خطرے میں آگئی ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیاء کپ کے تین میچز میں 10 ، 9 اور 14 رنز کی اننگز ہی کھیل پائے جس کے باعث ان کے رینکنگ پوائنٹس 810 ہیں جبکہ پاکستان کے ہی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 796 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سوریا کمار یادو 792 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
محمد رضوان ایشیاء کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں ، ادھر سوریا کمار یادو ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنا چکے ہیں ۔
آئی سی کی رینکنگ کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا۔