1
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امریکی فلم ڈائریکٹرز روسو برادران اور دھنوش کے لیے اپنے گھر پر روایتی کھانے کا اہتمام کیا جہاں ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ بھی موجود تھیں۔
روسو برادران بھارت میں اپنی نئی فلم ’دی گرے مین‘ کی پروموشن کے لیے موجود ہیں۔
اس فلم میں دھنوش بھی شامل ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ریان گوسلنگ اور کرس ایونز ہیں۔
بدھ کی شب ممبئی میں فلم کا پریمیئر ہوا جس میں عامر خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہیں کرسکے تھے۔
گھر پر مہمانوں کی تواضع کے لیے عامر خان نے گجراتی پکوان تیار کرنے والے باورچیوں کو بلایا تھا۔