نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 3-3 فیصد بڑھنے کے بعد 82.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ، برطانوی خام تیل کی قیمت 3.3 فیصد بڑھی جس کے بعد فی بیرل قیمت 87.94 ڈالرز ہو گئی ۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی براہ راست متاثر ہوتی ہے ۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی عوام پر بوجھ بنی ہوئی ہیں جبکہ بجلی کے بلوں سمیت مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔