بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گل کو دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کی رنگا رنگ تقریب میں رائزنگ اسٹار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شہناز گل نے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے یہ ان کے نام کردیا۔
ہفتے کی شب دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے اس ایوارڈ شو میں نامور پاکستانی اور بھارتی ستاروں نے شرکت کی اور مختلف کٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اس موقع پر شہناز گل نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بندے کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں گی، میری زندگی میں آنے اور مجھ پر محنت کرنے کیلئے، جس کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچی‘۔
پھر انہوں نے ایوارڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سدھارتھ شکلا یہ آپ کیلئے ہے‘۔
واضح رہے کہ رئیلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں جلوہ گر ہوں گی جو کہ آئندہ برس 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔
بگ باس 13 کے دوران شہناز گل کی وجہ شہرت ان کی اور آنجہانی ’سدھارتھ شکلا کے بیچ کی کیسمٹری تھی۔
بعدازاں سدھارتھ شکلا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 2 ستمبر 2021 کو انتقال کرگئے تھے، اس کے بعد سے شہناز ہر موقع پر انہیں یاد کرتی ہیں۔