6
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا میڈیکل کرا لیاگیا ہے،میڈیکل رپور ٹ کے مطابق شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز” نے پمز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ ہی کسی قسم کے تشد دکے نشانات موجود ہیں،شہباز گل مکمل تندرست ہیں۔