اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ شہباز گل پر پولیس حراست میں کوئی تشدد نہیں ہوا، شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی اور عمران خان کا بیانیہ ہے ، پی ٹی آئی نے گزشتہ 10 روز سے تماشہ لگایا ہوا ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ دشمن ملک کا ایجنڈا ہے ، شہباز گل کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، شہبا زگل کی نجی ٹی وی سے گفتگو طے شدہ تھی ، شہباز گل 9، 10 اور 11 اگست تک پولیس حراست میں رہے ، انہیں گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔