12
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل جھوٹی خبریں پھیلانے کا ٹھیکہ لے چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہباز گل کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر ایسا نہیں کرتے ، راہ دکھاتے ہیں گمراہ نہیں کرتے ، حلقہ 272 مظفر گڑھ کے پولنگ ستیشن 46 پر پی ٹی آئی کے مرد اور پولنگ ایجنٹ موجود ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے ، غلط خبریں نہ پھیلائیں ، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔