پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور فلم ساز و ہدایت کار شعیب منصور نے 5 برس بعد نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
ہدایت کار شعیب منصور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عید کے پہلے روز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’آسمان بولے گا‘ کا پہلا ٹیزر پیش کر دیا، تاہم انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
اس سے قبل 2020ء میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کے مرکزی کردار میں عماد عرفانی اور مایا علی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، لیکن اس وقت فلم کا نام سامنے نہیں آیا تھا۔
یاد رہے کہ شعیب منصور کی زیرِ ہدایت ماضی میں کئی مشہور زمانہ ڈرامے تشکیل دیے گئے، جن میں ان کہی، سُنہرے دن، ففٹی ففٹی اور الفا براوو چارلی قابلِ ذکر ہیں۔
2007ء میں فلم خدا کے لیے سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا جسے شائقینِ فلم نے بے حد پسند کیا تھا۔