11
اداکار کمل ہاسن آج 68 برس کے ہوگئے، ان کی صاحبزادی شروتی ہاسن نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے والد کی ایسی تصویر شیئر کی جو شاید آج تک کسی نے نہ دیکھی ہو۔
یہ تصویر کمل ہاسن کے بچپن کی ہے، شروتی نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو باپو جی۔
اداکار اور سیاستدان پرکاش راج نے بھی کمل ہاسن کو مبارک دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
خیال رہے کہ کمل ہاسن نے 1960 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تامل فلم کالاتھور کناما سے کیا تھا۔