بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے رنویر سنگھ کے بارے میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان کو شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ رنویر سنگھ کو کپڑے نہ پہننے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
شاہ رخ خان نے یہ بات کرن جوہر کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاق میں کہی تھی لیکن اب اداکار کے مداح سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے تبصروں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ’شاہ رخ خان نے رنویر سنگھ کے بارے میں یہ پیش گوئی کئی سال قبل 2016ء میں ہی کر دی تھی‘۔
خیال رہے کہ اپنے فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کچھ دنوں پہلے ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے تنازعات میں گھر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر رنویر سنگھ کو ممبئی پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کیا تھا۔