سپریم کورٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں دائر درخواستوں کو غیر موثر ہونے پر خارج کر دیا۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز ” کے مطابق ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں، وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں ۔