سری لنکا کے مفرور صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
کولمبو سے خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن اسپیکر آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کو صدر راجا پاکسےکا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن صدر گزشتہ روز ملک سے فرار ہو کر مالدیپ چلے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر کے استعفے کی اطلاعات پر کولمبو میں حکومت مخالف مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گالے فیس پارک میں مظاہرین نے صدر راجا پاکسے کےمستعفی ہونے کی خبروں پر جشن منایا۔
دریں اثنا کولمبو سے اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ صدر راجا پاکسے کے موصول ہونے والے استعفیٰ کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اور قانونی کارروائی کے بعد صدر راجا پاکسے کے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کل کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر نے سنگاپور سے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل بھجوایا ہے۔