سجاول (ویب ڈیسک ) سجاول میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو انتظامیہ نے "ماموں” بنا دیا ، وزیر اعلیٰ کی آمد پر طے شدہ روٹ اور خاص جگہوں کی صفائی کر کے دورہ کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول کا دورہ کیا جس پر انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے طے شدہ روٹ اور مخصوص جگہوں کا دورہ کرا کر "سب او کے” کا جھانسہ دیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے دورے کی جگہوں سے صحافیوں سے بھی چھپائے رکھا ۔ رات گئے سے صبح تک وزیر اعلیٰ کے دورے کی جگہ پر صفائی کا عمالہ تعینات کیا گیا ، وزیر اعلیٰ کو چند مقامات پر لے جایا گیا جہاں پانی کی سطح انتہائی کم تھی ۔
وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا بریفنگ کا کئی اہتمام نہ کیا گیا نہ ہی صحافیوں کو بلایا گیا جس پر صحافتی برادری نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔