بھارت کے شہر کولکتہ میں گرفتار وزیر پرتھا چترجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر سے خزانہ نکل آیا، پچاس کروڑ نقد، پانچ کلو سونے کے زیورات، غیر ملکی کرنسی، سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے گئے۔
18 گھنٹے کی تلاشی کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سارا سامان 10 ٹرکوں میں منتقل کیا۔
تین مشینوں کی مدد سے رقم گنی گئی، اسکول جاب اسکینڈل میں ملوث ارپیتا مکھرجی پر نوکریاں فروخت کرنے اور تبادلوں کے لیے رشوت لینے کے الزامات ہیں۔
یہ تمام رقم اور زیورات ارپیتا کے چار گھروں پر چھاپے مار کر قبضے میں لیے گئے۔
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیر پرتھا چترجی کو ہوشربا بدعنوانی کے الزامات پر معطل کر دیا تھا۔
پرتھا چترجی اور ارپیتا مکھرجی کو گھر سے 21 کروڑ نقدی، سونا اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے پر 23 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی ایجنسی اب تک ان کے چار گھروں پر چھاپے مار چکی ہے جہاں سے 50 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔