یوکرین جنگ سے روس کے زیر قبضہ زیپوریزاہزیا جوہری پلانٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ عمارت کی چھت اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
جوہری پلانٹ کے نقصانات پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ میں جوہری پلانٹ میں سنگین خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جبکہ پلانٹ کے ارد گرد حفاظتی زون بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے رپورٹ پر مزید وضاحت کی درخواست کردی۔ روسی وزیرخارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے عالمی ایجنسی پر ’’دباؤ‘‘ ڈالنے کا الزام مغرب پر عائد کردیا۔
اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو پلانٹ پر گولہ باری کا الزام یوکرین پر عائد کرنا چاہیے تھا۔
یوکرین کے زیپوریزاہزیا جوہری پلانٹ کو گولہ باری میں پہنچنے والے نقصانات کی تصویریں اور ویڈیو سامنے آئی تھیں۔