راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے ، زمینی طاقتیں 15 پارٹیوں کے ہمراہ جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب کی فوٹو بنوانے پر زور اور گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کرنے کا وقت نہیں، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے ، زرمبادلہ ذخائر،ترسیلات اور برآمدات کم ہورہی ہیں، وزیرخزانہ ایک ہفتےٹیکس لگاتےہیں دوسرےہفتےاٹھالیتےہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نےآئینی ترامیم ملک کیلئےنہیں،اپنی ذات اورمفادکیلئےکی ہیں۔