5
اٹلی میں پہلی خاتون کے وزیراعظم بننے کا امکان، جارجیا میلونی الیکشن جیتنے کے لیے پرعزم
اٹلی میں پہلی خاتون کے وزیراعظم بننے کا امکان روشن ہو گیا۔ ٹیکنوکریٹ ماریو ڈریگھی کی قومی اتحاد کی حکومت کے دور میں واحد اپوزیشن جماعت، پوسٹ فاشسٹ برادرز آف اٹلی کی سربراہ جارجیا میلونی، 25 ستمبر کو ہونے والے اطالوی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار پرعزم ہیں۔