2
روس میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہفتے کو روسی دارالحکومت ماسکو کے کیتھڈرل مسجد میں ہوا، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر مسجد اور مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے جنہوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
شرکا نماز کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ مسجد کے باہر گزرنے والی مرکزی شاہراہ پر نمازیوں کی صفیں کھڑی کرنا پڑیں، اس دوران سڑک بھی بند رہی۔
واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔