2
ترکیہ کے جنوبی علاقے میں واقع جنگلات میں دوسرے روز بھی آتشزدگی جاری ہے، ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ضلع گلنار ساحلی صوبے مرسین کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی ہوئی اور تیز ہوا کی وجہ سے ملحقہ ضلع سلیفکے میں بھی پھیل گئی۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے والے 29 ہیلی کاپٹر، 11 طیارے اور 850 افراد آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں شامل ہیں۔
سیکڑوں گھر اور دو ہوٹلوں کو آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر خالی کروا لیا گیا تھا۔
آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 7 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔