دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ قطر پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں سلام پیش کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف دیوان امیری پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، وزیر اعظم نے دیوان امیری میں گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیر اعظم نے امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے ملاقات کی اور خدمت میں سلام پیش کیا۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کے والد کا اپنے اور وفد کے استقبال پر شکریہ اداکیا ساتھ ہی پاکستان اور قطر کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے 1999 اور 2017 میں امیر قطر کے والد شیک حمد بن خلیفہ الثانی کے پاکستان کے دوروں کا ذکر کیا ، ، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں ان کے ادا کیے گئے کردار کو سراہا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے امیر قطر کی اہلیہ شیخہ موزہ بنت ناصر کی سرپرستی میں تعلیم سب سے بڑھ ( ایجوکیشن ابوؤ آل ) کو یاد کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کے سکولوں میں اندراج پر تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے قر میں دو لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر امیر قطر کے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی ریاست قطر کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کے ویژن 2030 کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہبا شریف نے امیر قطر کے والد کو جلد دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ۔