اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آفس نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوائی کی بریت کے معاملے پر نظر ثانی پتیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اٹارنی جنرل آفس نے سپریم کورٹ سے اظہار تشویش کیلئے خط کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔
نجی ٹی وی ” دنیا نیوز” کے مطابق شاہ جتوئی کی بریت پر وفاقی حکومت نے اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ فیصلے سے قبل اٹارنی جنرل آفس کی رائے طلب نہیں کی گئی ، سپریم کورٹ معاملے کو پہلے ہی اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا کہ ایسے اہم معاملات میں پہلے بھی اٹارنی جنرل کی رائے طلب کی جاتی ہے ، جبران ناصر کیس میں اتارنی جنرل آفس پہلے ہی قرار دے چکا کہ معاملہ دہشتگردی کا ہے ، بریت فیصلے میں عدالت دہشتگردی رائم پر عدالتی فیصلے سے ہٹ کر نتیجے پر پہنچی ، سمجھوتہ، فساد فی الارض و دیگر معاملات اس کیس پر نظر ثانی بنتی ہے ۔
خیال رہے کہ اآج تین رکنی بنچ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست کی ، عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں ، قتل کو دہشتگردی کا رنگ دیا ، فریقین پہلے ہی راضی نامہ ہو چکا ، ملزمان کو بری کیا جائے ۔