کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق حلیم عادل شیخ محکمہ اینٹی کرپشن جامشورو میں پیشی کیلئے آئے تھے ، انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن میں درج ہیں ۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز” کے مطابق حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا جار ہا ہے ، اینٹی کرپشن حکام اور مقامی پولیس اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کر رہیں ۔