اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ” لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے ، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں ، لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا ہے ،اب سب نامعلوم ، معلوم ہیں "۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائیلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ "اگر خان صاحب کے جہازکو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچاتو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں ، پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر ھمکیاں دی گئیں، زبردستی جہازوں کو خراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی ، اب جو جہاز موجو دہے ا س کے پائلٹ کو دھمکایاجا رہا ہے "۔
اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے https://t.co/sBtQqGMs7O
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022