21
جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے حملے میں زخمی ہو گئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
گولی سابق جاپانی وزیرِ اعظم کے سینے پر لگی ہے، ان پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔