اداکارہ ثناء عسکری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اُنہیں جنات نظر آنے سمیت عجیب و غریب مخلوق محسوس ہوئی تھی۔
ثناء عسکری نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور شو کے میزبان تابش سے خوب گپ شپ بھی کی۔
اداکارہ ثناء عسکری کا شو کے دوران بتانا تھا کہ ایک ڈراؤنے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے سیٹ پر خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کی تھیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی چیزیں گرتیں، کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہیں ہوتا تھا تو کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں تھیں۔
اُن کا مزید بتانا تھا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایسا بھی ہوتا تھا کہ اجنبی لوگ نظر آتے تھے جس پر خوف سے بُرا حال ہو جاتا تھا، کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، ان سب چیزوں کی وجہ سے کافی دن تک اُن کی طبیعت بھی خراب رہی تھی۔