اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان آنے والے حالات کو جان لیتا ہے ، وہ مستقبل کو مدنظر رکھ کرسیاست کرتےہیں۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز ” کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کوپہلے علم ہو جاتا ہے کہ ان کیخلاف کیا ہونے والا ہے ، وہ فیصلہ آنے سے قبل ہی اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کرتےہیں، ممنوعہ فنڈنگ سےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ خوش آئند ہے، پنجاب میں الیکشن سےپہلے ہی دھاندلی کاشورمچانا شروع کردیا تھا ۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان کی مشاورت سے ہوا تھا، سابق دورحکومت میں معیشت بری طرح متاثرہوئی،سیاستدانوں کو قوم کےسامنے سچ بولنا چاہیے، عمران خان کوضمنی الیکشن ہارنے کاخوف تھا،پہلے ہی الزام لگاناشروع کردیا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب بال آئینی اداروں کےکورٹ میں ہے۔