ترکیہ (ترکی) کے جنوب مشرق میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں فائر فائٹرز، ہیلتھ اسٹاف بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غازیانتپ کے ہائی وے پر ایک بس حادثہ ہوا جہاں امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی مسافر بس جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف عملے اور زخمی مسافروں پر چڑھ دوڑی۔
مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، چار ہیلتھ ورکرز اور ترک نیوز ایجنسی کے دو ڈرون آپریٹرز شامل ہیں۔
صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ایک مسافر بس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئی۔
فائر بریگیڈ، میڈیکل ٹیمز اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس بھی الٹ گئی۔
دوسری بس پہلے حادثے کی جائے وقوعہ تک پھسلتے ہوئے آگئی جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکار اور ہائی وے پر موجود زخمی مسافر ہلاک ہوئے۔