بیلجیئم میں آج قومی دن منایا جا رہا ہے، یہ ہر سال 21 جولائی کو اس دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب 1831ء میں پرنس لیوپولڈ آف سسیکس کوبرج گوتھا نے بیلجیئم کے پہلے بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا اور بیلجئین آئین کی بنیاد رکھی تھی۔
اس موقع پر مقامی وقت کے مطابق آج دن کے 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک بادشاہ کے پرانے محل کے سامنے ملٹری پریڈ منعقد ہوگی جبکہ رات کے وقت پارک سائنکانتیر میں ایک میوزک فیسٹیول اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس دن کی مناسبت سے گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں بیلجیئم کے آلو سے بنے ہوئے فرائیز (جنہیں Frites بھی کہا جاتا ہے) بنانے والے اسٹال کو نمایاں دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مختلف تحقیقات کے مطابق آلو کے بنے ہوئے قتلے جنہیں بعد میں تیل میں تلا جاتا ہے، انہیں غلط طور پر فرنچ فرائز کہا جا رہا ہے، یہ بنیادی طور پر بیلجیئم میں سب سے پہلے بنائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ بیلجیئم دنیا کے 150 ممالک کو صرف آلو سے بنی ہوئی مختلف فروزن مصنوعات فروخت کر کے 1.75 ارب یورو حاصل کر رہا ہے۔
ان مصنوعات میں فرائیز، آلو کو پیس کر بنائی گئیں، (میشڈ پوٹیٹو) اشیاء، چپس، دانے اور فلیکس شامل ہیں۔