11
بھارت میں صدارتی انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی پارلیمنٹ اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں ارکان صدارت کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے ہے۔
صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہو گی.
منتخب ہونے کے بعد بھارت کے پندرہویں صدر کی حلف برداری 25 جولائی کو ہو گی۔