دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ معیشت سنبھالنے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں پر ہندو دیوتاؤ کی تصاویر شائع کی جائیں۔
کیجریوال کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے کرنسی نوٹوں پر دیوتاؤں کی تصاویر ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا۔
وزیراعلیٰ دہلی نے کہا کہ دیوتاؤں کی تصاویر مہاتما گاندھی کی تصویر کے پیچھے شائع کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی معاشی صورتحال ٹھیک نہیں، ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے کیونکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بھارت کے زر مبادلہ کے ذخائر دو سال کی کم ترین سطح پر آکر 528 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔