5
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں چار روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی مہنگی کیے جانے کے نتیجے میں صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔