بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کے بارے میں بہت ناگوار تبصرے کیے جاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں اپنے بارے میں منفی تبصروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تبصروں کو سن کر اُنہیں پہلے سمجھ نہیں کہ یہ جنس پرستانہ تبصرے ہیں، لیکن جب سے اُنہیں یہ پتہ چلا ہے تب سے وہ اس طرح کے تبصرے سن کر بہت پریشان ہوتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی ساتھی خواتین پروڈیوسرز اور اداکاروں کی طرح بالی ووڈ میں غیر معمولی جنس پرستی کا سامنا کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں اپنے بارے میں ہونے والے ناگوار تبصروں یا پھر کسی بھی قسم کی بدتمیزی کے بارے میں سوچتی ہوں تو بہت پریشان ہوجاتی ہوں۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اپنے بارے میں ناگوار تبصرے سن سن کر میرے مزاج میں بھی کافی تبدیلی آگئی ہے، یہاں تک کہ کبھی کبھی میرے دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنی جارحانہ کیوں ہو گئی ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا ایسا روّیہ اس لیے نہیں ہے کہ میں بہت حساس ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ کچھ لوگ مجھے اکثر کہتے رہتے ہیں کہ مجھے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے، تو ان لوگوں کو میں یہ بات واضح کردوں کہ بے ترتیب چیزیں مجھے ہمیشہ پریشان کرتی ہیں، اس لیے جب لوگ ایسی ناگوار باتیں کرتے ہیں تو مجھے پریشانی ہوتی ہے۔