ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب 46 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوگئی۔
دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 88 کروڑ ڈالر تھے، تاہم دسمبر 2022 کا اختتام 11 ارب 42 کروڑ ڈالر کے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر ہوا۔
واضح رہے کہ ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 46 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر سال 2022 میں 12 ارب 10 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر سال 2021 کے اختتام پر 17 ارب 68 کروڑ ڈالر تھے۔
ایس بی پی کے ذخائر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6 ارب 26 کروڑ ڈالر، دوسری سہ ماہی میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر، تیسری سہ ماہی میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر اور چوتھی سہ ماہی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔