لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ کے سپن باؤلر آصف آفریدی کو معطل کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف آفریدی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 4.7.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی دو بار خلاف ورزی کی جس پر انہیں عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی یہ شق بکیز کی طرف سے رابطے کی صورت مین پی سی بی ویجیلنس اینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے اور معاملے کو چھپانے کے حوالے سے ہے۔
پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی اس وقت تک ہر قسم کی کرکٹ سے معطل رہیں گے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں۔