8
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت اگست کیلئے 218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 218 روپے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 221 روپے تھی ۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھائی۔