2
سیلاب سے متاثرہ آسٹریلیا کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں مزید بارشوں کا خطرہ ہے۔ ریاست نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے الرٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں ایک ہفتے سے سیلابی صورتحال کے باعث ایمرجنسی نافذ تھی، نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کا انخلا کروایا گیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں دفاعی فورسز کے 150 اہلکار اور ریاست وکٹوریا میں 350 اہلکار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔