اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر 10 ملین ہوگئے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہترچل رہی ہے،آج ملک میں 60دن کا ڈیزل موجود ہے، گزشتہ سال میں 80 ارب روپےکی درآمدات ہوئیں جن میں سے گزشتہ ماہ 7.4 ملین ڈالرزکی درآمدات ہوئیں، گزشتہ 3 ماہ میں ہماری کوشش رہی کہ درآمدات کوکم کریں،درآمدات زیادہ ہونےکی وجہ سےگزشتہ 6 ماہ سے روپےپردباؤ زیادہ رہا، گاڑیوں اورموبائل فونزکی درآمدپرپابندی سےفائدہ ہوا، ایک دوست ملک 1.2 بلین ڈالرزکی آئل فنانسنگ کرےگا،سیاسی صورتحال میں استحکام کے ساتھ مزید سرمایہ کاری ملک آئے گی ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالرسب کرنسیوں سےبڑھ گیاہے، سرمایہ کار ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتاہے، روپیہ کی قدرمیں کمی کی وجہ سیاسی ہلچل بھی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3لاکھ ٹن گندم درآمدکرنےکافیصلہ کیاہے۔