لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ چوروں سے ہے، ان سے پیسے لے لو لیکن ووٹ بلے کو ڈالنا۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان نے عوام کو بدتمیز بنادیا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ تم چور ہو، قوم کا 1100 ارب روپیہ کھاگئے۔
ضمنی انتخاب کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان چوروں سے ہے، ان سے پیسے لے لو لیکن ووٹ بلے کو ڈالنا، یہ ہماری پہلی اسمبلی تھی جو ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی۔
انہوں نے کہا ” احسن اقبال میکڈونلڈز کھانےگیا تو کیا آوازیں لگیں ؟ احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان نے عوام کو بدتمیز بنا دیا ہے، احسن اقبال! او جھوٹے ارسطو، یہ بدتمیزی نہیں یہ حقیقت ہے تم واقعی چور ہو، قوم کا1100ارب روپیہ کھاگئے تم غدار ہو، امریکہ سےمل کرحکومت گرائی۔”
عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرحمزہ کےقدموں میں بیٹھ کرالیکشن چوری کرانےکی کوشش کر رہا ہے ، لاہور میں ایک مسٹر ایکس بیٹھا ہے جو الیکشن کمیشن کےساتھ مل کردھاندلی کرا رہا ہے مسٹر ایکس کوسب جانتےہیں ۔
انہوں نے کراچی میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کہا کہ عثمان بزدار کوبہت برا کہا گیا لیکن اب لاہور میں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا، زیرزمین ٹینک بنے ہوئے ہیں جبکہ زرداری اورٹولے نے کبھی نہیں سوچا کہ بارش سے پہلے تیاری کرلیں۔جب تک زرداری سندھ پرقابض ہےصوبہ آگےنہیں بڑھ سکتا۔ سندھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتاہے، زرداری اور مرادعلی شاہ کے خلاف مقدمات تیارتھے کون سی طاقت تھی جوآصف زرداری کوسزادلوانےسےروکتی تھی؟