2
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا ہے، خط میں پاکستان نے بھارت سے پکل دل سمیت دیگر متنازعہ منصوبوں پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت آبی مذاکرات کا آخری دور مئی کے آخر میں ہوا تھا۔