کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے ۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 10 روپے سستا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں 228 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے اور ڈالر دس روپے سستا ہونے کے بعد 230 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب جیونیوز کا کہناہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں سات روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر منہ کے بل گرنے کے بعد 231 روپے پر آ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ساڑھے آٹھ روپے قدر میں کمی کے بعد 232 روپے پر آ گیا ہے۔
اس کے علاوہ نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ڈالر چار روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 234 روپے پر آ گیاہے اور اوپن میں بھی چار روپے کمی کے بعد 237 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
231
232