امریکا اپنے ایمرجنسی ذخائر کیلئے 60 لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا، یہ خریداری اکتوبر اور نومبر میں ہوگی۔
امریکا کے محکمہ توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن تیل کی قلت کو پورا کرنے کی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر پیوٹن کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ محکمہ توانائی منڈی کی صورتحال کے حساب سے خریداری کے نئے مواقع بھی دیکھتا رہے گا۔
خیال رہے کہ پچھلے برس یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکا نے 18 کروڑ بیرل خام تیل اپنے ذخائر میں سے استعمال کیا تھا تاکہ ملک میں تیل فراہمی کو متوازن رکھا جاسکے۔
واضح رہے کہ امریکا میں تیل ذخیرہ کرنے کیلئے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 1975 میں تعمیر کیا گیا تھا تاکہ ملکی معیشت کو تیل کی فراہمی میں تعطل کی صورت میں نقصان سے بچایا جاسکے۔
یہ ریزرو سسٹم چار مقامات پر ہے جس میں ٹیکساس، لوزیانا اور خلیج میکسیکو کی ساحلی پٹی شامل ہے۔