3
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 53 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 173 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1717 ڈالر فی اونس ہے۔