0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 241 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 323 پوائنٹس رہی۔
شیئر بازار میں آج 17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 5 اعشاریہ 46 ارب روپے رہی۔
پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 356 ارب روپے رہی۔