پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 545 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 162 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 623 رہی۔
حصص بازار میں شیئرز کی خرید و فروخت 9 کروڑ 27 لاکھ شیئرز رہی جو 23 جنوری کے بعد کم ترین کاروباری حجم ہے۔ آج طے ہوئے کاروبار کی مالیت 4 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 73 ارب روپے کم ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس میں کاروبار کے لیے لسٹڈ شیئرز کی مالیت 6 ہزار 356 ارب روپے ہے۔