پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد اب عمران خان مسٹر ایکس اور وائی کے بارے میں کیا کہیں گے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان اب الیکشن کمیشن سے متعلق بھی اپنے بیانات سے یوٹرین لیں گے؟
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن اپ سیٹ تھا، عمران خان کے مقابلے میں مریم نواز نے بھرپور مہم چلائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد پارٹیوں کے ایمرجنسی اجلاس ہو رہے ہیں، قوم کو سب بتائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسے ختم نہیں ہوتیں، ان کے لیے ہر الیکشن نیا الیکشن ہوتا ہے۔